ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی کاروبار کی حالت دگرگوں

ریاست کرناٹک کے بیدر میں کرسی بنانے کا کام کرنے والے ایک تاجر نے بتایا کہ لاک داؤن تو ختم ہوگیا ہے لیکن کاروبار پہلے جیسا نہیں رہا۔

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 7:46 PM IST

lockdown
lockdown

عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد حالات اور کاروبار تھم گئے تھے حالانکہ حکومت کی جانب سے اب لاک ڈاؤن میں مشروط رعایت دی گئی ہے لیکن حالات دوبارہ معمول پر آنے میں ابھی بھی کافی وقت درکار ہے۔

چھوٹے تاجر اب بھی پریشان

یوں تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی کاروبار بری طرح متاثر ہوئے تھت لیکن چھوٹے تاجروں کا حال انتہائی خراب ہوا تھا۔

عام لوگوں میں اب روزمرہ کے استعمال کی چیزوں کے علاوہ دیگر کوئی بھی چیز خریدنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی اور ہرشخص سوچ سمجھ کر خرچ کر رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی مار جھیلتا ہوا ایک ایسا ہی چھوٹا تاجر عبدالرشید نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد لوگ گھروں سے باہر تو نکل رہے ہیں لیکن ضروریات زندگی کے علاوہ دیگر کوئی بھی چیز خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔

عبدالرشید کُرسی بنانے کا کام کرتے ہیں اور انہوں نے بتایا کہ 'کاروبار پہلے کی بہ نسبت بالکل ہی کم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مزدوروں کو ان کی اجرت دینے میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مقامات یا اضلاع میں جا کر اپنی چیزیں فروخت کرنا بھی مسئلہ بن چکا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.