ETV Bharat / state

Bidar District Congress بیدر میں ریاستی وزیر رحیم خان کے استقبال کےلئے تیاریاں جاری - ریاست کرناٹک میں کانگریس کی شاندار کامیابی

بیدر ضلع کانگریس کی جانب سے ہفتے کے روز رکن اسمبلی اور نئے وزیر رحیم خان اور بھالکی حلقے سے رکن اسمبلی ایشور کھنڈرے کے اعزاز میں استقبالیہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ضلع کانگریس کی جانب سے اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

بیدر کانگریس ضلع یونٹ کی جانب سے استقبالیہ پروگرام ہفتے کو

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 4:04 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک میں کانگریس کی شاندار کامیابی اور اقتدار میں آنے کے بعد کابینہ کی تشکیل عمل میں آئی۔ضلع بیدر کے دو نومنتخب ارکان اسمبلی کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے ۔ایک ہی ضلع سے دو ارکان اسمبلی کو وزیر بنائے جانا یقینا ضلع بیدر کی ترقی کے لئے کارگر ثابت ہوگا۔ بیدر شہری اسمبلی حلقے سے مسلسل چار بار کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی رحیم خان کو برائے بلدی نظم ونسق اور حج کی وزارت سونپی گئی ہے جبکہ بیدر ضلع کے تعلقہ بھالکی حلقہ سے کامیاب ہونے والے سینئر کانگریس لیڈر ایشور کھنڈرے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پہلی بار اپنے ضلع بیدر کی آمد پر ضلع کانگریس یونٹ کی جانب سے شاندار استقبالیہ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کانگریس ضلع یونٹ نے نئے وزیر جنگلات اور ماحولیات کے ایشور کھنڈرے اور میونسپل ایڈمنسٹریشن و حج کے وزیر رحیم خان کے اعزاز 3 جون کو شہر کے گنیش میدان میں شام 5 بجے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانگریس ضلع یونٹ کے صدر بسواراج جباشیٹی اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کانگریس ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹری دتاتری نے بتایا کہ تمام رہنماوں ،ذمہ داران اور کارکنان استقبالیہ جلسے میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka CM Siddaramaiah پانچ گارنٹی اسکیموں کا نفاذ جلد کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سدرامیا

اس سے قبل شاہ پور گیٹ پر نئے وزیر کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد نیا کمان، چوبارہ، گاواں چوک، مین روڈ، امبیڈکر سرکل، شیواجی سرکل، ہرالیہ سرکل سے گنیش میدان تک کھلی گاڑی پر روڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.