بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کثر ہم دیکھتے ہیں کہ جب بھی کوئی کسی اولیاء کے استانے پر آتا ہے تو پھول اور چادر ساتھ لاتا ہے لیکن چند لوگ اپنی نمایاں خصوصیات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ اپنی ڈیوٹی اور خدمت کو ہی اپنی عبادت سمجھ کر کام کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک منظر حضرت خواجہ ابو الفیض بیدر کے سالانہ عرس شریف کے موقعے پر نظر آیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر چن بسوانا نے حضرت ابو الفیض کے سالانہ عرس کے موقعے پر زہرائن میں ہیلمٹ کا تحفہ دے کر لوگوں کو اپنی زندگیوں کا تحفظ کرنے پر زور دیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع ولیوں اور سادھو سنتوں کی زمین رہی ہے یہاں کی یکجہتی بھائی چارہ پورے ملک میں مشہور ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم بیدر جیسے ضلع میں رہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Route March In Bidar بیدر میں جشن عید میلاد النبی و گنیش تہوار کے پیش نظر پولیس کی جانب سے روٹ مارچ
انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ملک کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو گزاریں انہوں نے آستانے سے جڑے تمام احباب اور زائرین کو سالانہ عرس شریف کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہیلمٹ پہن کر بائیک چلانی چاہیے، اس سے ان کی زندگی بچ سکتی ہے۔