بیدر: بیدر پولیس نے پچھلے 15 یوم کے دوران 5 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں پیش آئیں 9 وارداتوں میں ملوث 9 ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 94 لاکھ 12 ہزار روپیوں کا سامان برآمد کرکے ضبط کرلیا یہ بات چن بسونا ایس پی بیدر نے بتائی وہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ڈکیتی ایک چوری ایک غیر قانونی طور پر گانجہ اگانے اور 6 مکانوں میں چوری کے اس طرح جملہ 9 مقدمات کی یکسوئی کی گئی ان مقدمات کی یکسوئی اور ملزمین کی گرفتاری کیلئے بہترین کارکردگی انجام دینے والے پولیس عہدیداران و عملہ کو نقد انعامات توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
ایس پی بیدر چن بسونا نے مزید بتایا کہ بیدر پولیس کی جانب سے جن 9 مقدمات کی یکسوئی کی گئی ان میں ایک لاری کنٹینر میں لوڈ کئے گئے سامان کی چوری کا تھا ایس پی بیدر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پولیس نے اندرون 48 گھنٹے لاری کنٹینر کا مسروقہ سامان برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اس واردات کے 5 میں سے 4 ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا جی ایم کمپنی کے فیان کے 694 باکس لاری کنٹینر میں حیدرآباد سے ممبئی لے جائے جارہے تھے کہ قومی شاہراہ 65 پر بیمل کھیڑا پولیس اسٹیشن کے حدود میں بی کے ایس کے شکر کارخانہ سے نزد ڈرائیور کو ڈرا دھمکاکر اسے بیہوش کرتے ہوئے لاری کنٹینر میں لوڈ فیان کے 694 باکس جن کی مالیت 24 لاکھ 86 ہزار 156 روپئے ہوتی ہے چوری کرلئے گئے 5 ملزمین میں سے 3 کار میں اور 2 موٹر سائیکل پر آئے تھے جنہوں نے لاری کنٹینر کو رکواتے ہوئے ڈکیتی کی وارات انجام دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Hijab Ban Row in Karnataka کرناٹک ریاستی سرکاری خدمات کے امتحان میں حجاب پر پابندی نہیں ہوگی: سودھاکر
پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ مسروقہ فیان باکس ڈکیتی کیلئے استعمال کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے برآمد کئے گئے اس مال کی جملہ قیمت 5 لاکھ 76 ہزار 156 روپئے ہے۔ ایس پی بیدر چنا بسونا نے مزید بتایا کہ پولیس نے ایک کھیت میں غیر قانونی طور پر اگائی گئی گانجے کی فصل کا پتہ لگا کر بڑی مقدار میں گانجہ برآمد کرکے ضبط کرلیا۔