بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع سٹی مونسپل کونسل کے کمشنر شیوراج راتھوڑ نے محکمہ بلدیہ بیدر کے ذمہ داران شہر کے تمام بلدی حلقہ جات میں گھر گھر جا کر مکانات کے دستاویزات کو جمع کر رہے ہیں تاکہ انہیں ڈیجیٹل کیا جاسکے۔
کمشنر بلدیہ نے کہا کہ بیدر شہر میں موجود تمام مکانات کے دستاویزات کو ڈیجیٹل کرنا بلدیہ کا اہم مقصد ہے اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔اپنے گھر کے کاغذات کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے چلائی جا رہی بلدیہ کی جانب سے اس مہم کا حصہ بننا ضروری ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بیدر بلدیہ کے انے والے ملازمین کا تعاون کریں۔اپنے گھر کے دستاویزات کی ایک زراکس کاپی بلدیہ ملازمین کے حوالے کریں تاکہ آپ کے مکان کے کاغذات ڈیجیٹل طور پر شامل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Chaos کرناٹک اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی کے دس ارکان اسمبلی معطل
انہوں نے کہا کہ جب مکانات کے اہم دستاویزات ڈیجیٹل ہو جائیں گے تو آپ لوگوں کو بھی زریکس کاچی نکالنے کے لیے بلدیہ انے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ خود انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے مکانات کے ڈیجیٹل دستاویزات دیکھ سکتے ہیں اور پرنٹ نکال سکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔