ETV Bharat / state

Bidar kids to receive Encephalitis vaccine انسیفلائٹس وائرس ویکسینیشن مہم کا آغاز

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 11:50 AM IST

کرناٹک کے بیدر میں آج سے 25 دسمبر تک انسیفلائٹس وائرس Encephalis virus سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت ضلع بھر میں ایک سے 25 برس کے بچوں کو ٹیکہ لگائے جانے کا ہدف ہے۔ Bidar kids to receive Encephalitis vaccine

bidar-kids-to-receive-japanese-encephalitis-vaccine-for-free
انسیفلائٹس وائرس ویکسینیشن مہم کا آغاز

بیدر: بیدر میں آج سے 25 دسمبر تک انسیفلائٹس وائرس Encephalis virus سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت ضلع بھر میں ایک سے 25 برس کے بچوں کو ٹیکہ لگائے جانے کا ہدف ہے۔ یادگیر ایم ایل اے وینکٹ ریڈی نے اس سلسلے میں کہاکہ' 25 دسمبر تک انسیفلائٹس وائرس Encephalis virus سے بچاؤ کی مہم میں مختلف محکموں کے عہدیداروں ضلع بھر میں ایک سے 15 برس کے بچوں کو ٹیکہ لگائیں گے۔ انہوں نے شہر کے گورنمنٹ پری ڈگری کالج کیمپس کے اسکول میں انسیفلائٹس کی روک تھام کے لیے ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، ضلع صحت اور خاندانی بہبود کے محکمہ کے اشتراک سے ٹیکہ کاری مہم کا افتتاحی تقریب میں یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ تعلیم، خواتین و اطفال کی بہبود کے محکمہ، محکمہ سماجی بہبود، پسماندہ، اقلیتی، محنت، دیہی ترقیات، پنچایت راج، محکمہ شہری ترقیات اور دیگر محکموں کے افسران اس مہم کو کامیاب بائیں گے۔' Bidar kids to receive Encephalitis vaccine for free

ضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے کہاکہ' مستقبل میں بچوں کو دماغی بخار سے متاثر نہ ہو اس کے لیے ٹیکہ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کی روک تھام کے لیے خصوصی احتیاط برتی جائے اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت سی بیماریاں ہیں، ان سے چھٹکارا پانے کا واحد ذریعہ ٹیکہ کاری ہے، اس لیے تمام طلبہ اس مہم سے فائدہ اٹھائیں۔'

بتادیں کہ ضلع میں 1336 آنگن واڑی مراکز اور 1618 اسکولوں سمیت پانچ برس سے کم عمر کے 124452 بچے، 6 سے 15 برس کے 265647 بچے، کل 390099 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف طے کیا ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع بھر میں کل 400 ویکسینیشن ٹیمیں، 2748 ویکسینیشن سیشنز اور جے ای ویکسی نیشن کے 108 سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں۔
‌اس مہم کے ایک حصے کے طور پر ضلع کے تمام اسکولوں، آنگن واڑی مراکز، رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلوں کے بچوں کو بغیر کسی ناکامی کے ٹیکے لگائے جائیں۔ والدین، اساتذہ، ‏SDMCs کے ساتھ میٹنگ کی جائے اور ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ دیہی اور شہری علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائے۔'

ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ صحت، مختلف محکموں کے عہدیداروں، آشاورکرس، آنگن واڑی اور ہیلتھ ورکرس کے تال میل سے کام کرکے مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین رودرگوڑا پاٹل، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امریش آر نائیک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر گروراجا ، آر سی ایچ او ڈاکٹر ملاپا، ڈی ڈی پی آئی شانتاگوڑا پاٹل، محکمہ خواتین و اطفال کے ڈپٹی ڈائریکٹر پربھاکر، ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر ڈاکٹر لکشمی کانت ،ڈاکٹر ہنومنت ریڈی، ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر بھگوانت انور اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.