ETV Bharat / state

Free Bus Travel for Women in Karnataka کرناٹک میں آج سے خواتین کیلئے بس کا سفر مفت، شکتی اسکیم کا آغاز - کرناٹک کی خبر

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے اپنی پانچ انتخابی گیارنٹیوں میں سے ایک گیارنٹی ”شکتی اسکیم “ کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کرناٹک میں خواتین کے لیے سرکاری بس سے 20 کلومیٹر تک سفر مفت ہوگا۔

بیدر ضلع میں خواتین  کے لیے شکتی اسکیم
بیدر ضلع میں خواتین کے لیے شکتی اسکیم
author img

By

Published : Jun 11, 2023, 1:31 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کی کانگریس حکومت کے انتخابی وعدوں میں سے ایک شکتی اسکیم ' کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں آج بتاریخ 11 جون سے خواتین کو مفت سفر کی سہولت دی جا رہی ہے، جس کے لیے روڈ ٹرانسپورٹ محکمے نے تمام تیاریاں کرلی ہیں۔ اگر خواتین کو ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کرنا ہے تو وہ کسی بھی مستقل رہائش کا پتہ کے ساتھ شناختی کارڈ کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں۔ ووٹر شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، راشن کارڈ سمیت دیگر شناختی کارڈ دکھائے جاسکتے ہیں۔ اس کے بعد ، شکتی ' اسمارٹ کارڈ حاصل کرنا لازمی ہو گا جسے ٹرانسپورٹ محکمہ جاری کرے گا۔ حالانکہ یہ اسکیم بین ریاستی بسوں پر نافذ نہیں ہوگی۔ اگر کوئی خاتون بین ریاستی بس میں سفر کرنا چاہے تو اس کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی۔ اسی طرح تروپتی کا سفر بھی خواتین کے لیے مفت نہیں ہوگا۔

کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بیدر ڈیوژن کے تحت مختلف اضلاع و تعلقہ اور دیہاتوں کے لیے روزانہ چار سو سے زیادہ بسیں چلتی ہیں۔ ان تمام بسوں میں خواتین کسی بھی حصے کا 20 کلومیٹر تک مفت سفر کر سکتی ہیں۔ روڈ ٹرانسپورٹ کے مطابق ضلع میں روزانہ ہزاروں خواتین ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں سفر کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: Congress Govt کانگریس کے اقتدار میں عوام خوف سے آزاد رہیں گے، کرناٹک وزیراعلی
اپریل اور مئی میں شادیوں و دیگر تقریبات میں اضافے کی وجہ سے یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ محکمہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تاہم چاہے کتنے ہی لوگ آئیں، ان کے لیے اضافی بس کی سہولت فراہم کرنے کا نظام موجود ہے۔ شکتی اسکیم کے افتتاح کے لیے شہر کے مرکزی بس اسٹینڈ پر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی اور ضلع سپر نٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا نے ہفتہ کو آخری مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.