ETV Bharat / state

بیدر کا حق ڈینٹل اسپتال تمام جدید آلات سے آراستہ - حق ڈینٹل ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رہنے والے ڈاکٹر عمران الحق نے اپنے شہر میں حق ڈینٹل ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کے نام سے اسپتال شروع کرکے اپنے شہر کے لوگوں کو ہر ممکن طبی خدمات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیدر کا حق ڈینٹل اسپتال تمام جدید آلات سے آراستہ
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 5:33 PM IST

ضلع بیدر کے رہنے والے ڈاکٹر عمران الحق نے حق ڈینٹل ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال نامی ایک ایسا اسپتال شروع کیا ہے۔ ضلع کا یہ پہلا ایسا ڈینٹل اسپتال ہے، جس میں تمام طرح کے جدید آلات موجود ہیں۔اس اسپتال کے افتتاح ہو جانے کے بعد سے اب بیدر کے عوام کو دوسری ریاست یا ضلع کا طویل سفر کرنا نہیں پڑے گا۔

ڈاکٹر عمران الحق نے اٹلی سے اپنی طبی تعلیم حاصل کی اور اپنی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے خواب اور اپنے والدین کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنے ہی شہر میں ایک عالیشان و خوبصورت اور تمام جدید آلات سے آراستہ اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیدر کا حق ڈینٹل اسپتال تمام جدید آلات سے آراستہ

ڈاکٹر عمران الحق نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ حق ڈینٹل ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کا افتتاح کرنے کا مقصد عوام کو دانتوں سے متعلق بیماریوں کا علاج فراہم کرنا ہے۔حق ڈینٹل اسپتال میں تمام جدید آلات کی مشینیں موجود ہیں، جس میں اینڈو مائیکرو اسکوپ بھی ہے، ضلع میں یہ پہلا ڈینٹل اسپتال ہے جس کہ پاس اینڈو مائیکرواسکوپ کی سہولیات موجود ہے۔اس کے ساتھ ہمارے پاس کینڈین میڈیکل ایسوسیشن سے منظور شدہ ڈینٹل لیزر بھی موجود ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ میرے والد محمد ایاز الحق اور میرے بھائی عرفان الحق ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ تمہیں بیدر شہر کی عوام کی خدمت کرنا ہے۔اس لئے ہم تمہیں اعلی تعلیم حاصل کے لئے دوسرے ملک بھیج رہے ہیں، ان کے اس جذبے اور خواب کو پورا کرنے کے لئے میں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بیدر شہر کی عوام کی خدمت کے لیے اس اسپتال کا افتتاح کیا اور لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہر بیدر کے عوام کو خاص کر غریب لوگوں کو کسی دوسری ریاست یا دوسرے ضلع علاج کی غرض سے جانے کی ضرورت نہ پڑے اس لئے ہم نے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اس ڈینٹل اسپتال کو شروع کیا ہے۔اس اسپتال کے افتتاح کرنے کا واحد مقصد صرف اور صرف بیدر شہر کی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ میری یہ خواہش ہے کہ میں میرے والد کے خوابوں کو پورا کر سکوں اور میرے ضلع اور میرے شہر بیدر کی عوام کی خدمت کر سکوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.