بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیئر آفیسر بلرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر میں 16 اقلیتی ہاسٹل ہیں جہاں پر اقلیتوں طبقے سے تعلق ركھنے والوں کے لئے 75 فیصد اور دیگر کے لئے 25 فیصد نشستیں محفوظ ہیں۔ یہ ہاسٹل بیدر سٹی کے علاوہ بسواکلیان، اوراد، بھالکی اور ہمناآبادعلاقے میں بھی ہے ۔district minority welfare officer appeal to minority to take advantage from fovt schemes
انہوں نے كہا كہ اقلیتوں طبقے سے تعلق ركھنے والے بچے ان ہاسپٹل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ خاص طور پر وہ بچے جو دور دراز علاقوں سے آکر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایسے بچوں کے لیے یہ ہاسٹل بہت فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے بھی خاص ہاسپٹل کملا پور میں تعمیر كیا گیا ہے اس میں 160 لڑکیوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔ ان ہاسٹلوں میں تمام تر سہولیات فراہم كرنے كی كوشش كی گئی ہے۔ انہوں نے بارہویں جماعت كی سائنس اسٹریم میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کے لیے یہ ہاسپٹل بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Blood Donation Camp on Independence Day یوم آزادی پر جمعہ مسجد میں خون کا عطیہ کیمپ
افسر نے مزید بتایا کہ نودیا اسکول کو اب مولانا آزاد کا نام دیا گیا ہے۔ اس اسکول میں سی بی ایس سی (سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) سلیبس کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس اسکول میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کے بچوں کے داخلے لئے جارہے ہیں اور اس سال سے گیارہویں میں بھی داخلے جاری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اردو میڈیم اسکولوں کی گھٹتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک مولانا آزاد ماڈل اسکول کے نام سے ایک انگریزی اسکول قائم کیا ہے۔ ہمارے ضلع بیدر میں ایسے دس اسکول ہیں جن میں سے بیدر سٹی میں 4 ہمناآباد میں 2 بسواکلیان میں 2 کمٹھانہ اور بکدل میں ایک -ایک اسکول چلرہا ہے۔ ان اسکولوں میں جو بچے ڈراپ آوٹ ہو چکے ہیں یا پھر ایسے بچے جو آگے کی تعلیم انگریزی میڈیم سے حاصل کرنا چاہتے ہیں ایسے بچوں کا داخلہ لیا جا رہا ہے۔ ضلع آفیسر بلرام نے حکومت کی جانب سے اقلیتی محکمہ کی جانب سے اقلیتوں کے لئے جاری مختلف اسکیمات سے متعلق بھی تفصیلات بتائی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لئے بنائی گئی اسکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اقلیتی شعبے سے جڑی کسی بھی اسکیم سے متعلق ہمارے دفتر سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔