ETV Bharat / state

Class XII Supplementary Exam: بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات - بارہویں جماعت سال دوم کے سپلیمنٹری امتحانات

بیدر ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران سے پرامن اور نقل سے پاک بورڈ امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے ضروری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا۔ Bidar Board Exam

بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات
بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات
author img

By

Published : May 23, 2023, 12:46 PM IST

بیدر : بیدر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، شیوکمار، نے کہا ہے کہ ’’بیدر ضلع میں امتحانات کو آسانی سے منعقد کیا جانا چاہیے تاکہ 23 مئی سے 3 جون تک منعقد ہونے والے بارہویں جماعت سال دوم کے سپلیمنٹری امتحانات میں نقل (Cheating) سے بچا جا سکے۔‘‘ وہ ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر ہال میں سیکنڈری پی یو سی سپلیمنٹری امتحانات کے منظم انعقاد سے متعلق طلب کی گئی ایک ابتدائی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔

شیو کمار نے کہا کہ ’’ضلع میں کل 11 امتحانی مراکز ہیں، بیدر شہر میں چار امتحانی مراکز ہیں اسی طرح ہمنا آباد میں دو، بسواکلیان میں دو، اوراد میں ایک، بھالکی تعلقہ میں دو امتحانی مرکز ہیں ان امتحانی مرکز میں ضلع بیدر کے کل 5381 طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔‘‘ بارہویں جماعت سال دوم کے سپلیمنٹری امتحانات میں: کنڑ، عربی 23 مئی کو صبح 10.15 بجے سے 1.30 بجے تک اور کنڑ اختیاری، کیمسٹری، ریاضی 24 مئی کو صبح 10.15 سے 1.30 بجے تک اور انگریزی 25 مئی کو صبح 10.15 بجے سے 1.30 بجے تک اور انگریزی شام 5.30 بجے تک اور ٹیکنالوجی، ریٹیل، آٹوموبائل، ہیلتھ کیئر، بیوٹی اینڈ ویلنس اور 26 مئی کو صبح 10.15 سے 1.30 بجے تک سوشیالوجی، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس اور 27 مئی کو تاریخ، شماریات کے امتحانات ہوں گے۔

29 مئی کو صبح 10.15 بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک ہندی، دوپہر 2.15 سے شام 5.30 بجے تک اختیاری زبان تامل، تیلگو، ملیالم، مراٹھی، اردو، سنسکرت، فرانسیسی اور 30 مئی کو صبح 10.15 سے 1.30 بجے تک جغرافیہ، نفسیات، طبیعیات اور 31 مئی کو اکاؤنٹنسی، ارضیات، تعلیم، ہوم سائنس اور سیاست، یکم جون کو ریاضی اور 2 جون کو ، ہندوستانی موسیقی، بزنس اسٹڈیز اور 3 جون کو اکنامکس اور بیالوجی کے امتحانات ہوں گے۔

  • مزید پڑھیں: Annual Exams from March 31 in Bidar بیدر میں مارچ 31 سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات

شیو کمار نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’روٹ دفاتر سے سوالیہ پرچہ لینے کے لیے پولیس کا دستہ اپنے تعلقہ سے سوالیہ پرچہ لے کر اپنے متعلقہ امتحانی مراکز تک بحفاظت پہنچائے اور امتحانات کے لیے متعین تمام حکام اور عملہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ضلع بیدر میں کہیں بھی نقل نہ ہو۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کے دن امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ رہے گا، اس میٹنگ میں محکمہ پبلک ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائرکٹر چندرکت شاہ آبادکر، گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے سی پی آئی ہنومنت ریڈی اور ضلع کے متعلقہ تعلقہ کے تحصیلدار اور امتحانات کے لیے تفویض کردہ افسران اور عملہ اس میٹنگ میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.