بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایک چوبارہ سرکل ہے۔ یہ سرکل بیدر ریلوے اسٹیشن سے دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہ ایک مینار نما چوبارہ ہے جس کی بلندی 71 فٹ اور گولائی 180 فٹ ہے۔ یہ تاریخی عمارت محکمہ آثار قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ اس کلاک ٹاور کے اطراف و اکناف درخت اگ آئے ہیں، جس کی وجہ سے اس قدیم عمارت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ Chowbara Clock Tower
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عبدالصمد نام کے ایک شخص نے بتایا کہ چوبارہ ایک تاریخی اور قدیم عمارت ہے جو کلاک ٹاور اور لائٹ ہاؤس کے طور پر کام کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چوبارہ میں جو گھڑیاں موجود ہیں وہ کئی برسوں سے بند ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ بلدیہ سے بار بار یاد دہانی کے باوجود بھی ان گھڑیوں کی درستگی اور درختوں کی کٹائی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے محکمہ آثار قدیمہ اور محکمہ بلدیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس چوبارہ کلاک ٹاور کا جائزہ لیں اور اس پر اگنے والے درختوں کی فوری طور پر کٹائی کرائیں اور گھڑیوں کی درستگی بھی جلد از جلد کی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga بیدر میں ایک سو مجاہدین آزادی پر مشتمل تصویری نمائش کا انعقاد