ETV Bharat / state

Memorandum اے آئی ایم آئی ایم کا بلدی مسائل کے حل کیلئے ریاستی وزیر کو میمورنڈم - کاونسلر عبدالعزیز منا

بیدر میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر اور کاونسلرعبدالعزیز منا نے وارڈ نمبر1 اور10 کے مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات میں بہتری کے سلسلے میں ریاستی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم سونپا۔

اے آئی ایم آئی ایم کا بلدی مسائل کے حل کے لیے ریاستی وزیر کو میمورنڈم

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 1:29 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر اور کاونسلر عبدالعزیز منا نے ریاستی وزیر محمد رحیم خان سے ملاقات کی اور وارڈ نمبر ایک اور 10 میں عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ عبدالعزیز منا نے کہاکہ وارڈ نمبر1میں واقع بوائز ہائی اسکول کی موجودہ عمارت چھوٹی ہے اس کی وجہ سے طلباء کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نئی عمارت کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے اور حکومت کو چاہئے کہ درج ذیل سہولیات فراہم کرے۔ بوائز ہائی اسکول کی عمارت کی تعمیر بشمول فرنیچر، تمام ضروری انتظامات کے ساتھ بجلی کی بہتر سہولیات ہو اس لیے مذکورہ کام کو انجام دینا بہت ضروری ہے اور فوری طورپر ترجیحی بنیاد پران مسائل حل کو کریں۔

عبدالعزیز منا نے وارڈ نمبر1 میں علاقہ باغبان گلی، آستانہ روڈ، راؤ تعلیم، بھوئی سماج گلی، سید واڑی، جمعیہ گلی، چونڈے گلی، ڈنڈے گلی، علی باغ،انصاری گلی، گاؤلی گلی، پھاٹک گلی، وغیرہ ہیں۔ جہاں انتہائی غریب لوگ کچے مکانات میں رہائش پذیر ہیں۔سلم بورڈ کے تحت انھیں مکانات کی تعمیر کیلئے امداد دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Griha Laxmi Scheme گرہا لکشمی اسکیم کے لیے بیدر میں پانچ مراکر کھولے گئے

ان کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر1میں 400سالہ قدیم تعمیر شدہ عمارت میں گرلز ہائی اسکول قائم ہے۔قدیم عمارت ہونے کی وجہ سے یہاں چھت انتہائی خراب ہوگئی اور چھت سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.