ETV Bharat / state

عبدالمنان سیٹھ نے بی جے پی رکن اسمبلی کے بیان کی مذمت کی

بیجاپور کے رکن اسمبلی بسون گوڑا نے مولانا سید تنویر ہاشمی کا دہشت گرد گروپوں سے رابطہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عبدالمنان سیٹھ ریاستی نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس کمیٹی نے کہا کہ مولانا پر بسون گوڑا نے جو الزام لگایا ہے وہ بالکل غلط و احمقانہ ہے۔

عبدالمنان سیٹھ نے بی جے پی رکن اسمبلی کے بیان کی مذمت کی
عبدالمنان سیٹھ نے بی جے پی رکن اسمبلی کے بیان کی مذمت کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 12:21 PM IST

بیدر: بیجا پور کے رکن اسمبلی بی جے پی لیڈر بسون گوڑا پاٹل یتنال ہمیشہ مسلمانوں کے خلا ف شر انگیز اور زہرآلود بیانات دیتے ہیں، انھوں نے پھر شر انگیزی پھلانے کےلئے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ ممتاز عالم دین و صوفی مولانا سید تنویر ہاشمی بیجاپور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و صدر اہل سنت الجماعت کرناٹک کو، جو کرناٹک میں معزز و با وقار شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔ جن کی بلا لحاظ مذہب و ملت کافی مقبولیت ہے اور ساتھ ہی ساتھ سیکولر پسند انسان ہیں۔

مولانا سید تنویر ہاشمی صاحب پر بسون گوڑا پاٹل نے جو الزام لگایا ہے وہ بالکل غلط و احمقانہ بیان ہے۔ ان خیالات کا اِظہار جناب عبدالمنان سیٹھ ریاستی نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس کمیٹی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کی۔ یتنال کے شرانگیز بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بسون گوڑا پاٹل یتنال ایک رکن اسمبلی ہوتے ہوئے ریاست میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہیے۔

مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط ہونے کا بیان دے کر یتنال نے مسلم دشمنی کی انتہا کردی ہے، چیف منسٹر سدرامیا کی ہبلی میں منعقدہ اولاد غوث الاعظم کانفرنس میں شرکت اور مسلمانوں کیلئے اگلے سال 10 ہزار کروڑ فراہم کرنے کے اعلان پر یتنال نے انتہائی گھٹیا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ یتنال نے ایکس پر مولانا سید تنویر ہاشمی کے ساتھ چیف منسٹر سدرامیا کے بشمول کانگریس قائدین کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ کانگریس کی صف بندی کرنے کی مذموم کوشش کی ہے، یتنال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مکتوب لکھتے ہوئے مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط اور فنڈنگ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عبدالمنان کے مطابق امت شاہ کو فوری تحقیقات کروانے چاہیے اور مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط کا الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں یتنال کو سیاست سے سبکدوش ہونا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.