شہر کا معروف ادارہ "ہیومین ٹچ" بھی ایک ایسا ہی ادارہ ہے جو گزشتہ تقریباً 15 برسوں سے غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کرواتا آرہا ہے جو اب تک 1800 سے زیادہ غریب جوڑوں کا اجتماعی شادیاں کروا چکا ہے۔ اجتماعی شادیوں کے علاوہ ہیومین ٹچ غریب و مستحق بچوں میں اسکالرشپ بھی تقسیم کرتا ہے اور ادارے کی جانب سے طبی امداد بھی کی جاتی ہے۔
ایک نکاح کا خرچ تقریباً 55 ہزار روپے ہوتا ہے، جس میں ہر نئے جوڑے کو بنیادی ضروریات کے ساز و سامان دیے جاتے ہیں اور ساتھ ہی 100لوگوں کے لئے کھانے کے توشہ کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔
آج محترمہ تزین عمر کی زیر نگرانی چلنے والے ہیومین ٹچ کی جانب سے بمقام مسجد النور بنگلور کے احاطے میں اجتماعی نکاح کا پروگرام کیا گیا جن میں 12 غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔ شہر بنگلور کے مقامی کے علاوہ قرب و جوار کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے خاندان کے افراد نے بھی ان اجتماعی شادیوں سے فائدہ اٹھایا۔
اس موقع پر ہیومین ٹچ کی چئیرمین تزین عمر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رمضان المبارک میں جمع کئے گئے، زکوۃ کی رقم سے اس مرتبہ کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ زکوۃ کی ادائیگی سے جمع کردہ اس رقم کا ان غریب و مسکین خاندانوں کے جوڑوں کا نکاح کرنا ایک عمدہ عمل ہے۔
تزین عمر کے ساتھی افشا نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے ہم ان خدمات میں اپنے اوقات و مال کو صرف کررہے ہیں۔ یہ کوشش بہت خوشی بختی ہے۔
تزیم عمر کی ساتھی شجریہ کہتی ہیں کہ ایسی خدمات کا فروغ ہونا چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اہل خیر حضرات آگے آئیں اور غریب خاندانوں کی مدد کر ان کی زندگیوں کی سنواریں۔