یادگیر: کرناٹک کے یادگیر ضلع میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن و انجمن ترقی اردو ہند ضلع یادگیرکی جانب سے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ2022-تقریب کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔حافظ و قاری محمد کیف کی تلاوت کلام سے تقریب کا آ غاز ہوا۔ محمد یونس نے حمد ملک جان اور نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا،Best Teacher Award Ceremony Held In Yadgir In Karnataka
صدر انجمن ترقی اردو ہند(ضلع یادگیر) کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق سوداگر تقریب کی صدارت کی۔ ساحل احمد سینئر سیول جج و لیگل سرویز اتھارٹی ممبر سکریٹری ضلع یادگیر،عبد الرؤف کر نول یس پی لو ک ایوکت ضلع یادگیر،حافظ و قاری مو لا نا محمد نظام الدین بر کاتی خطیب و امام مسجد صدر دروازہ یادگیر، قاضی محمد امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و صدر رابطہ ملت ضلع یادگیر،
یہ بھی پڑھیں:Religious Function Fateha Arfainفاتحہ اربعین حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی بابا کے موقع پر جلسہ کا انعقاد
شیخ ظہیر الدین سویرا چیرمین ضلع وقف مشاوراتی کمیٹی یادگیر، محمد نیئر انجینئر و ٹرسٹی ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن، ناصر احمد چیرمین مہا تما گا ندھی اسکول یادگیر، محمد رفیق ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اساتذہ کی اہمیت پر خطاب فرمایا،
تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانان خصوصی موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے کردار پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی محنت کی وجہ سے سماج کو روشن ستارے ملتے ہیں۔Best Teacher Award Ceremony Held In Yadgir In Karnataka