"تھنک ٹینک" کے اس تصور کے متعلق اور اس کے اغراض و مقاصد جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت نے بنگلور کے جانے مانے کنڑا زبان کے مصنف، صحافی و سماجی کارکن ڈاکٹر قاسم سے گفتگو کی۔
ڈاکٹر قاسم نے اس خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ سوشل میڈیا میں ان "تھنک ٹینک" کے وجود میں آنے کے کیا مقاصد و ایجنڈے ہیں اور وہ ان ورچوئل گروپس کو کس طرح عملی جامعہ پہنائیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر قاسم نے مزید بتایا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جب کہ فرقہ پرستی اور فستائیت بڑے چیلنجز ہیں وہ کیا منصوبہ رکھتے ہیں کہ ان چیلنجز کا مقابلہ کر آگے بڑھیں۔
ڈاکٹر قاسم نے ان 'تھنک ٹینکز' کے مقصد کے متعلق مزید بتایا کہ وہ مسلم نوجوانوں کو موضوع تربیت دیکر انہیں نہ صرف سماج کو بیدار کرنے میں متحرک کریں گے بلکہ ان نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھاریں گے کہ مسلم سماج کو اقتصادی، سماجی، تعلیمی و سیاسی اعتبار سے مستحکم بنایا جاسکے۔