بنگلور پولیس کے مطابق عمران پاشا عرف بودی نامی ملزم اجتماعی زیادتی کے معاملے میں ملوث ہے۔ پولیس کئی مجرموں کے پیچھے پڑی تھی جس میں سے چند کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔ پولیس نے جنسی زیادتی کے ملزم کی اطلاع ملتے ہی اس کے پیچھے گئی اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کی ان کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس دوران اس کے پیروں میں گولی مار کر گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے اس کے ایک اور ساتھی کو بھی گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 11 فروری کو شرپسندوں نے ایک خاتون کو اغوا کرکے چوری شدہ کار میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد میں وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد معاملے سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
واقعہ کی تفصیلات اس طرح ہے:
10 فروری کو ملزم نے ناگراج نامی شخص کو دھمکی دی اور اس کی گاڑی، نقدی، زیورات اور اے ٹی ایم کارڈ لوٹ لیا۔
گیارہ فروری کی صبح قریب ساڑھے چار بجے اس گروہ نے ایک ایسی خاتون کو اغوا کیا جو کام کرنے جارہی تھی اور کینچناہلی روڈ کے قریب گاڑی میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔
کار کے مالک کی طرف سے درج شکایت پر پولیس شبریش اور عمران نامی ملزمان کو گرفتار کرنے گئی۔ جب ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو انہوں نے ایک ملزم کو گولی مار دی۔
جنسی زیادتی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی۔
اس معاملے میں یلھانکا پولیس اسٹیشن میں ایک الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شبیرش عمران کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک اور ملزم مفرور ہے۔