بنگلور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے مطابق ’کورونا ایئر پیوریفائر کم سٹرلائزر‘ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ یہ ہوا میں موجود وائرس کو پھانس کر فوری طور پر اسے بے اثر کردیتا ہے۔
اس ایجاد کا مقصد کووڈ کو عوامی مقامات پر مزید پھیلنے سے روکنا ہے، یہ مشین اسکولوں، ہسپتالوں، ہوائی جہاز وغیرہ جیسے عوامی مقامات پر ہوا کو کورونا وائرس سے پاک بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس نے ’سانس کےلیے کورونا سے پاک ہوا‘ کے نعرے کے تحت اس مشین کو تیار کیا ہے، اس میں نانو پارٹیکلز کوٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے جسے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ مائع نینوفلوانٹس کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
کرناٹک حکومت کی جانب سے ماحول کو پاک صاف رکھنے کےلیے کی جانےوالی کوششوں کے تحت 2019 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کا قیام عمل میں لایا تھا جسی ’ایلویٹ کال ٹو ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
اس پروڈکٹ کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے کہا کہ ’اس قسم کے جدید آلات کارآمد ثابت ہوں گے اور ایسے مصنوعات کورونا کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرتے ہوئے انقلاب برپا کریں گے۔
کووڈ وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے جدید آلہ تیار کیا گیا ہے جس کا نام ’نانو کورونا ایئر پیوریفائرس کم سٹرلائزر‘ رکھا گیا ہے، جس کے ذریعہ ہوا میں موجود کورونا و دیگر وائرس کو دھاتی نینو پارٹیکلز اور مائع نانو فلوئیڈ کے ذریعہ ختم کیا جاسکتا ہے۔