حال ہی میں سپریم کورٹ نے سرکردہ وکیل پرشانت بھوشن کو ججوں کے بارے میں ان کے ایک ٹویٹ پر توہین عدالت کا قصوروار قرار دیا، تاہم عدالت نے سزا کا تعین 20 اگست کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن اور معروف وکیل پرشانت بھوشن نے اپنے ایک ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اور چار دیگر سابق چیف جسٹس پرمبینہ نکتہ چینی کی تھی جس کے بعد عدالت نے اس کا از خود نوٹس لیا اور سو موٹو کارروائی کرتے ہوئے جسٹس ارون مشرا کی قیادت والی تین رکنی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے دوران پرشانت بھوشن کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا یہ سنگین معاملہ ہے۔ عدالت اس بارے میں 20 اگست کو سزا کا تعین کرے گی۔
اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے "بنگلورو ایڈووکیٹ فورم" نے شہر کے موریہ سرکل پر احتجاج منعقد کیا، اور پرزور مطالبہ کیا کہ وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف لگائے گئے چارجز کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔