بنگلور: ریاست کرناٹک کے بنگلور میں ایک بینک منیجر نے صارفین کے اکاؤنٹ کے چھ کروڑ روپے اڑا دیے۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بینک منیجر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ہری شنکر انڈین بینک کے ہنومنت نگر برانچ کا منیجر ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے مبینہ طور پر ڈپازٹر انیتا کے ایف ڈی اکاؤنٹ سے قرض لیا اور اس رقم کو ڈیٹنگ گرل پر خرچ کر دیا۔ ہری شنکر نے چار ماہ قبل ڈیٹنگ ایپ میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ اس کے بعد اس کی ایک لڑکی سے دوستی ہو گئی۔
لڑکی ہری شنکر کے موبائل پر پیسوں کے لیے میسج کرتی تھی۔ لڑکی کے پیغامات سے متاثر ہو کر ہری شنکر نے ایک بار 12 لاکھ روپے بھیجے۔ اس کے بعد لڑکی نے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔ اس پر ہری شنکر نے بینک کسٹمر انیتا کے ایف ڈی اکاؤنٹ سے 6 کروڑ روپے کا قرض لیا اور ڈیٹنگ گرل پر خرچ کر دیا۔ Bank Manager Arrested پولیس نے بتایا کہ بینک کے ایک صارف کے نام پر مبینہ دھوکہ دہی 13 مئی سے 19 مئی کے درمیان ہوئی تھی۔ اندرونی تحقیقات میں 6 کروڑ روپے نکلوانے کا معاملہ سامنے آیا، پولیس نے بینک منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک خاتون صارف نے اپنے نام پر 1.3 کروڑ روپے جمع کرائے اور حال ہی میں اس کے بدلے 75 لاکھ روپے کا قرض لیا۔ اس نے قرض لینے کے لیے بینک میں دستاویزات جمع کرائیں۔ مشتبہ افسر نے مبینہ طور پر دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور انہیں سکیورٹی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اوور ڈرافٹ کی شکل میں متعدد قسطوں میں رقم جاری کی۔ Six Crore Loan from Customer's Account
یہ بھی پڑھیں: India's Biggest Bank Fraud: بھارت میں اب تک کا سب سے بڑا بینک فراڈ
پولیس نے انڈین بینک کے زونل منیجر ڈی ایس مورتی کی شکایت پر ہری شنکر اور اس کے دو ماتحتوں کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کا مقدمہ 17 جون کو درج کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران منیجر نے پولیس کے سامنے ڈیٹنگ کا اعتراف کیا۔ منیجر کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں سے اسے 10 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔Bank Manager Arrested