ETV Bharat / state

انسداد گئوکشی قانون 2020: جمعیت قریش کو عدلیہ سے انصاف کی امید - کرناٹک بیف میرچنٹس ایسوسی ایشن

کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت نے ریاست میں کسانوں کے سخت احتجاج و مخالفت کے باوجود انسداد گئوکشی قانون پاس کردیا جسے چیلینج کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں متعدد عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔

قاسم شعیب الرحمن قریشی
قاسم شعیب الرحمن قریشی
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 9:12 PM IST

انسداد گئوکشی قانون کو غیر آئینی ٹھہراتے ہوئے کرناٹک بیف میرچنٹس ایسوسی ایشن اور جمعیت قریش کے ذمہ دار قاسم شعیب الرحمن قریشی نے بتایا کہ سماج کے کئی طبقے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے، اس غیر دستوری قانون کی زد میں ہیں۔

انسداد گئوکشی قانون 2020

قاسم شعیب الرحمن قریشی نے بتایا کہ نہ صرف قریشی جماعت بلکہ اس کاروبار سے منسلک بے شمار پسماندہ طبقہ کے لاکھوں لوگوں کے معاشی حالات خراب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1964 کے انسداد گئوکشی ایکٹ ہی کا نفاذ بہتر ہے کہ اس میں گئوکشی پر پابندی ہے جس پر وہ عمل پیرا بھی رہے لیکن بی جے پی حکومت کے انسداد گئوکشی قانون 2020 میں بیل اور سانڈ کا اضافہ کیا جانا ظلم اور سراسر ناانصافی ہے۔

قاسم شعیب الرحمن قریشی نے مزید کہا کہ 'ایک جانب اس طرح کے غیر دستوری قانون کے ذریعے قریش برادری کے مظلوم طبقے کو پھنسایا جاتا ہے اور اسے چیلینج کرنے پر تاخیر سے حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کا آبجیکشن فائل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ انسداد گئوکشی کی ہائی کورٹ میں چیلینج کرنے والی عرضیوں پر رواں ماہ کی 19 تاریخ کو شنوائی ہے اور شعیب الرحمن قریشی کہتے ہیں کہ انہیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے انہیں انصاف ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.