تقریب یوم اقبال کے موقع پر ماہر منصور نے طلباء سے خطاب کے دوران کہا کہ ملت کے نوجوان اپنی زندگی کے مقصد سے باخبر ہوں اور اس کے تئیں مثبت سمت میں اعمال صالح کریں تبھی یہ نہ صرف ممکن بلکہ آسان ہوگا کہ معاشرے میں ایک انقلابی تبدیلی لاسکے۔
ماہر منصور نے بتایا کہ 'ملت کے نوجوان حصول کثیر علم کریں کہ اس سے ان میں بصیرت آئیگی جس سے وہ نہ صرف اپنے جذبات کو خدمت خلق میں لگائینگے بلکہ ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی رول ادا کر پائیں گے۔
اس کےعلاوہ فیلکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبدالسبحان نے بتایا کہ یوم علامہ اقبال اس لیے منایا گیا کہ طلباء میں ان کی زندگی کے مقاصد کا احساس انہیں دلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملت کے طلباء بے شمار صلاحیتوں کے مالک ہیں انہیں ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے اور علامہ اقبال کی فلاسفی سے آشنا کیا جائے کہ وہ آنے والے دنوں میں ملک و ملت کے لیے ناگزیر سرمایہ بن سکیں۔