ETV Bharat / state

BJP in K'taka Challenges Cong ہمت ہے تو آر ایس ایس پر پابندی لگائیں، بی جے پی کا کانگریس کو چیلینج

کرناٹک میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان بجرنگ دل اور آر ایس ایس سے متعلق بیان بازیاں جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 27, 2023, 11:24 AM IST

بنگلور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بجرنگ دل پر پابندی کی تجویز پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر آر اشوکا نے ریاست میں کانگریس کی نئی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی آر ایس ایس کی ایک شاخ پر بھی پابندی لگا کر دکھائے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اشوکا نے کرناٹک کے کابینی وزیر پرینک کھڑگے کے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد آر ایس ایس پر پابندی لگانے سے قاصر تھے۔ یہ آپ کی دادی بھی نے نہیں کیا تھا، یہاں تک کہ آپ کے پردادا بھی کچھ نہیں کرسکے تھے۔ اب آپ کیا کرسکتے ہیں۔ اشوکا نے کہا کہ کانگریس کو کبھی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 15-20 ریاستی حکومتیں تھیں۔ ملک میں کانگریس کی موجودہ حالت قابل رحم ہے۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو آر ایس ایس پر پابندی لگائیں، آپ کی حکومت تین مہینے بھی نہیں چلے گی۔

انہوں نے کانگریس کو چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کی لاکھوں شاخیں کام کر رہی ہیں۔ کسی ایک شاخ پر بھی پابندی لگا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندؤں کے جذبات آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے ساتھ ہیں۔ کرناٹک کے سابق وزیر نے مزید کہا کہ ریاست میں کانگریس کی نئی حکومت میں وزیر اعلی سدارامیا خاموش ہیں لیکن نائب وزیر اعلی شیوکمار متشدد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر میٹنگ میں شیوکمار وزیر اعلیٰ سے آگے بولتے ہیں اور محکمہ پولیس اور ہندو تنظیموں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

دریں اثنا، کرناٹک یونٹ بی جے پی کے صدر نلین کمار کٹیل نے کہا کہ اگر آر ایس ایس یا بجرنگ دل پر پابندی لگانے کی کوئی کوشش کی گئی تو کانگریس حکومت نہیں بچ سکے گی۔ پرینک کھڑگے نے جمعرات کو دہرایا کہ ان کی پارٹی بجرنگ دل پر پابندی لگانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پہلے یہ بھی کہا تھا کہ ہم مورل پولیسنگ میں ملوث تنظیموں پر پابندی لگانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ آر ایس ایس ہو یا بجرنگ دل یا کوئی اور فرقہ پرست تنظیم ہو۔ پرینک کھڑگے نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم بی جے پی کی جانب سے لائے گئے قوانین کو تبدیل کریں گے۔ اگر کوئی شخص یا تنظیم سے امن کو خطرہ پیدا ہوتا ہے اور آئین کے خلاف کام کیا جاتا ہے تو حکومت ان کے خلاف مناسب کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Priyank Kharge کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے ہر متنازع فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا، پرینک کھڑ گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.