ETV Bharat / state

کرناٹک میں حجاب پر پابندی ہٹائی جائے گی، وزیراعلی سدارمیہ نے دیا حکم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 9:20 PM IST

Updated : Dec 22, 2023, 9:46 PM IST

Ban on hijab will be lifted in Karnataka, Chief Minister Siddaramaiah ordered کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیہ نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی لباس اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں اور سماج کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔

کرناٹک میں حجاب پر پابندی ہٹائی جائے گی
کرناٹک میں حجاب پر پابندی ہٹائی جائے گی

بنگلورو: کرناٹک کی کانگریس حکومت حجاب پر سے پابندی ہٹانے جا رہی ہے۔ وزیراعلی سدارمیہ نے جمعہ کو حجاب پر پابندی ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی پسند کے مطابق لباس پہننے کا حق ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی دراصل لباس اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کرناٹک کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی ہٹا دیں۔

سدارمیہ
سدارمیہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنی پسند کے کپڑے پہننا ہر ایک کا حق ہے۔ میں نے حجاب پر پابندی اٹھانے کی ہدایات دے دی ہیں۔ پی ایم مودی کا 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کا نعرہ جعلی ہے۔ بی جے پی لباس اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں اور سماج کو بانٹ رہی ہے۔

سدارمیہ نانجن گڈو تعلقہ کے کاوالنڈے گاؤں میں کرناٹک ریاستی پولیس اور میسور ڈسٹرکٹ پولیس یونٹ کے ذریعہ تعمیر کردہ کاوالنڈے، انترسنتھی اور جیا پورہ پولیس اسٹیشنوں کا افتتاح کرنے کے بعد بول رہے تھے۔

اس سال اکتوبر میں ریاستی حکومت نے طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کے دوران حجاب پہننے کی اجازت دی تھی۔ تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ حکومت ریاست میں حجاب پر پابندی کو مکمل طور پر ہٹا سکتی ہے۔

فروری 2022 میں، کرناٹک کے اڈوپی کے ایک سرکاری کالج میں کلاس روم کے اندر حجاب پر پابندی لگا دی گئی۔ اس کے بعد ایک ایک کرکے کئی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس کے بعد کرناٹک کی اس وقت کی بسواراج بومائی حکومت نے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔

Last Updated : Dec 22, 2023, 9:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.