ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بیدر میں ووٹرز کے لئے بیداری مہم - ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش

ضلع ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر گوند ریڈی نے کہا کہ 10 مئی کو پولنگ کے دن بیدر ضلع کے تمام شہریوں کو لازمی طور پر ووٹ ڈالنا چاہئے۔عام لوگوں کو اپنا حق رائے دہی کا اچھی طرح سے استعمال کرنا چاہئے۔

بیدر میں ووٹرز کے لئے بیداری مہم کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 18, 2023, 10:43 AM IST

بیدر :ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ضلع انتظامیہ بھی ووٹرز کو پولنگ بوتھوں تک لانے کے لئے بیداری مہم چلا رہی ہے۔

ضلع بیدر میں ضلع ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر گویندریڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا,بیدر ضلع انتظامیہ، ضلع محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے اور انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ووٹر بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں ووٹر بیداری کے متعدد پروگرام چل رہے ہیں، خاص طور پر ان اسمبلی حلقوں میں جن میں پچھلے اسمبلی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ ہوا تھا۔اس کے مدنظر مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے ووٹرز میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ضلع کے تمام اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام نوجوان ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی کے استعمال کے بارے میں بیدار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Organized Iftar Party بنگلور میں ’فیلکن ادارہ’ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

اس پروگرام میں ریاستی سطح کے الیکشن کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر۔ گوتم ارالی۔ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر ابھے کمار۔ جگناتھ مورتی، ضلع پنچایت پلاننگ ڈائریکٹر۔ بیدر تعلقہ پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مانیکاراؤ پاٹل۔ وٹھل ریڈی، بی وی بی کالج کے پرنسپل۔ اور بیدر شہر کے مختلف کالج۔ ہاسٹل۔ N.C.C. طلباء و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.