ETV Bharat / state

خواتین کا باشعور ہونا وقت کی اہم ضرورت: جماعت اسلامی ہند

Jamaat e Islami Hind on Awareness among Women: جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر شاخ کے ناظم اقبال غازی نے کہا کہ خواتین کا باشعور ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Women awareness is the need of the hour: Jamaat e Islami India
Women awareness is the need of the hour: Jamaat e Islami Hind
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 11:28 AM IST

بیدر: ناظم ضلع بیدر جماعت اسلامی شاخ بیدر اقبال غازی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں شعبۂ خواتین میں شعور بیدار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ جس سماج میں ہم رہتے ہیں وہ سماج عورت کے بغیر نامکمل ہے۔ کسی بھی شعبہ میں کیوں نہ ہو خواتین کو با اختیار باشعور اور تعلیم یافتہ ہونا ایک مکمل معاشرے میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے حالات کے حساب سے مختلف مسائل ہیں، ان میں کہیں نہ کہیں اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ اگر سماج میں خواتین باشعور ہوتیں تو یہ معاملات پیش نہ آتے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر میں خواتین کے لیے مخصوص سرکاری جم کا قیام

انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو زندگی کو کامیاب اور خوشگوار بنانے کے لیے عورت کا ذمہ دار ہونا نہایت ضروری ہے۔ جس گھر میں خاندان میں خواتین ذمہ دار ہوتی ہیں باشعور ہوتی ہیں، وہ خاندان خوش حال اور کامیاب ہوتا ہے۔ اس لیے خواتین کو باشعور، تعلیم یافتہ اور بعض حالات میں صلاحیت بنانے کے لیے خواتین کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوگی۔ اس طرح کرنے سے ایک گھر، خاندان اور پورا معاشرہ پرامن تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ بن سکے گا۔ اس موقع پر ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند رفیق احمد اور امیر مقامی ضلع بیدر محمد معظم بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.