کرناٹک کے مختلف اضلاع سے مزدور اپنے گھر جانے کے لیے دارالحکومت بنگلور پہنچے مزدور پیلیس گراؤنڈزز کے تریپورا واسینی میں ٹرینوں کا انتظار کررہے ہیں۔
پیلیس گراؤنڈزز کے اس مہاجر مزدوروں کی رہائش گاہ میں کئی آٹو ڈرائیورز آگے آئے اور ان کی ضروریات کو پر کرنے اور دیگر اہم کاموں میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آٹو ڈرائیورز نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ مہاجر مزدور ہی نہیں بلکہ ہم بھی اس کے شکار ہیں۔ ہم نے جب دیکھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم ویسے بھی بیکار ہوچکے ہیں، ہم نے یہ طے کیا کہ کیوں نہ ان ضرورتمند مزدوروں کی مدد کریںَ لہٰذا ہم ان مزدوروں کے فارم بھر رہے ہیں، انہیں کھانا، پانی و دیگر ضروریات کو پورے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر آٹو ڈرائیورز نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ یہ لوگ وطن لوٹ رہے مہاجر مزدوروں سے کافی زیادہ کرایہ وصول کیا کرتے تھے لیکن پھر انہیں ان مزدوروں کے درد کا احساس ہوا تو وہ اس سے باز آئے اور ان کی خدمت میں لگ گئے۔