ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بیدر کی ترقی کے لیے مجھے ووٹ دیں - Ashok Karanje said Vote me for Bidar development

اشوک کرنجے نے کہا کہ بیدر کی ترقی کے لیے مجھے ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کامیاب ہوا تو سب سے پہلے بیدر شہر میں منی ودھان سبھا بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Karnataka Assembly Election 2023
Karnataka Assembly Election 2023
author img

By

Published : May 6, 2023, 5:15 PM IST

اشوک کرنجے نے کہا کہ بیدر کی ترقی کے لیے مجھے ووٹ دیں

بیدر: عوامی آدرش پارٹی کے امیدوار اشوک کرنجے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے اپنا انتخابی پرچہ داخل کیا ہے تب سے لے کر آج تک ہر روز شہر کے تمام بلدی حلقہ جات کے علاوہ بیدر شمال کے 44 دیہاتوں کا میں نے انتخابی دورہ کیا اور عوام سے میرے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ عوام، قومی پارٹیوں سے بدظن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ میں کامیاب ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد سب سے پہلے بیدر شہر میں منی ودھان سبھا بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ منی ودھان سبھا جہاں پر مختلف محکمۂ جات کے ایک ہی چھت کے نیچے تمام محکمہ جات ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کو بہت سہولت ہوگی۔ شہر کے کونے کونے میں مختلف محکمہ جات ہونے کی وجہ سے عوام کو وقت اور پیسہ دونوں خرچ ہو رہے ہیں۔ ایک ہی چھت کے نیچے تمام محکمہ جات ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سہولت ہوگی۔ خصوصاً خواتین اور بزرگ احباب کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بیدر شمال کے امیدوار اشوک کرنجے نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ شہر میں بجلی راستے پینے کا پانی روزگار اور سرکاری اسکول میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکول میں تعلیم اس طرح دی جائے اور ساری سہولت مہیا کی جائے تو یقیناً طلباء و طالبات اپنے والدین، وطن اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک فوجی ہوں اور شہر کے تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ شہر کی ترقی کے لیے عوامی آدرش سینا پارٹی کے حق میں ووٹ کرتے ہوئے مجھے کامیاب بنائیں۔ میں آپ کے بنیادی مسائل کو ہر ممکنہ طور پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.