ریاست کرناٹک میں شہر گلبرگہ اور بنگلور سمیت دیگر کئی اضلاع سے بسیز کے ذریعے مزدوروں کو شہر لایا گیا جہاں ان کی تھرمل اسکریننگ کی گئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین دنوں میں شمال مشرق روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعے سات اضلاع کے 25202 مزدور گلبرگہ پہنچے ہیں۔
بس سٹینڈ پر ضلع انتظامیہ نے مزدوروں کے نام اور موبائل لکھکر ان کو ان کے اضلاع کوروانہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز 68 بسیز کے ذریعے دو ہزار، پیر کے روز 314 بسیز کے ذریعے 9420 اور آج 455 بسیز کے ذریعے 17782 افراد سمیت کل 25202 شہر مزدور پہنچنے ہیں۔
واضح رہے کہ اس بات کی اطلاع این ای کے آرٹی سی ادارے کی چیف کنٹرولر کوٹر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق دیگر اضلاع سے آئے ہوئے مزدوروں کو 14 دنوں کے لیے کوارنٹین میں رکھ کر ان کے مکان کو سٹیکر بھی لگایا جائے گا، تاکہ 14 دنوں تک ان کی صحت پر نگرانی رکھی جاسکے۔