ETV Bharat / state

یادگیر: عوام سے ویکسین لینے کی اپیل - appeal to the public to get vaccinated

ضلع یادگیر کے بیت المال میں ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا جس میں شہر کے کئی علماء اور معززین شہر نے ویکسین لگوائی۔

یادگیر: عوام سے ویکسین لینے کی اپیل
یادگیر: عوام سے ویکسین لینے کی اپیل
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 7:58 AM IST

Updated : Jun 24, 2021, 9:07 AM IST

محکمہ صحت کی جانب سے عوام میں کووڈ ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے مختلف ذرائع سے عوام تک معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے باوجود عوام میں ویکسین لینے کو لے کر کئی غلط فہمیاں اور لاپرواہی دیکھی جا رہی ہیں۔

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ صحت نے ائمہ اور معززین، غیر سیاسی تنظیم، ادبی و فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران اور معززین شہری سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں ویکسین لینے سے متعلق معلومات فراہم کی۔ جب کہ بیت المال میں منعقدہ ویکسینیشن کیمپ میں شہر کے کئی علماء اور معززین شہر نے ویکسین لگوایا۔

یادگیر: عوام سے ویکسین لینے کی اپیل

اس موقع پر مولانا شفیق احمد خطیب امام مسجد آثار شریف نے کہا کہ 'بیت المال میں ویکسینیشن کیمپ میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں یہ بتایا گیا کہ 'ویکسین لینے سے کورونا سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے، میں نے بھی ویکسین لی ہے اور آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ تمام احباب بھی ویکسین لیں۔'

ایوب درزی صدر مسجد انتظامی کمیٹی صدر دروازہ نے کہا کہ 'ویکسین سے متعلق ہمیں بہت ساری معلومات حاصل ہوئی ہیں اور میں نے اس کیمپ میں ویکسین لیا ہے آپ تمام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اپنے گھر کے اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوائیں۔'

برہان الدین احمد اظہر صدر مجلس تحفظ ختم نبوت یادگیر نے کہا کہ 'محکمہ صحت کے اشتراک سے ویکسین شعور بیداری مہم کا آغاز ہوا ہے جس میں یادگیر کے علماء اور ذمہ داران شہر نے اس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: ویکسین بیداری مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ 'مسلمانوں میں ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کر نے کے لیے یہ جو اقدام کیا گیا ہے وہ قابل قدر اقدام ہے جس کے لئے بیت المال، محکمہ صحت اور ان سے جڑے تمام احباب و ڈاکٹرز قابل مبارکباد ہیں۔'

Last Updated : Jun 24, 2021, 9:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.