ETV Bharat / state

عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل - صدر بیت المال

تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل نے یادگیر کی عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع یادگیر میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، لہذا ضروری اشیا کے لیے ہی گھر سے باہر نکلیں۔

Appeal to the public to follow the lockdown
عوام الناس سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 12:42 PM IST

ضلع یادگیر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اشیاء کی خرید و فروخت کے لیے صبح 6 بجے سے ایک بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر کے صدر لائق حسین بادل نے اس دوران تمام عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران ضروری اشیاء خرید لیں اور اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلا کسی وجہ کے باہر نہ نکلیں۔ صدر بیت المال نے نہایت افسوس کے ساتھ کہا کہ مسلم محلہ جات میں خاص کر مسلم نوجوانوں کا اکٹھا ایک جگہ غیرضروری جمع ہونا کرونا وائرس کے بچاؤ کے لئے بتائے گئے احکامات پر عمل نہ کرنا سراسر غلط ہے اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے،نوجوانوں کو چاہئے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں تاکہ ہم اس کورونا وائرس کو ختم کر سکیں اور اس کی چین کو توڑ سکیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے بائیک پر غیر ضروری باہر نہ گھومنے کی بھی اپیل کی۔ صدر بیت المال نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کا ساتھ دینے اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.