ETV Bharat / state

بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کرانے کی اپیل - سینئر سیٹیزن ڈے

بزرگ شہریوں کا الزام ہے کہ حکومت کے ہی کئی ایسے محکمہ جات ہیں جہاں پر بزرگ شہریوں کو بھی لائن میں کھڑے رہنا پڑتا ہے، ایسی جگہوں پر بزرگ شہریوں کے لیے سہولتیں ہونی چاہئیں۔

help in old age
help in old age
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 7:55 PM IST

دنیا بھر میں آج سینئر سیٹیزن ڈے منایا جارہا ہے، اسی سلسلے میں کرناٹک میں گورنمنٹ جونیئر کالج یادگیر کے سبکدوش پرنسپل چندہ پاملپا پٹدار نے کہا کہ سرکاری ملازمت میں خدمت انجام دینے والے بزرگ شہریوں کو حکومت کی جانب سے پینشن برابر ملتا ہے مگر دیہاتوں میں رہنے والے بزرگ شہریوں کے لیے حکومت کی جانب سے بہت کچھ سہولتیں دینا باقی ہیں۔

بزرگ شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی اپیل

انہوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا 'دیہاتوں میں رہنے والے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے حکومت کی جانب سے ہر حال میں پینشن ملنا چاہیے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ٹرین اور بسوں میں بزرگ شہریوں کے لیے سیٹیں مختص کی گئی ہیں مگر کئی ایسی عوامی جگہیں ہیں جہاں پر بزرگ شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
شہنائی کے بے تاج بادشاہ، بسم اللہ خان کی برسی

حکومت کے ہی کئی ایسے محکمہ جات ہیں جہاں پر بزرگ شہریوں کو بھی لائن میں کھڑے رہنا پڑتا ہے، ایسی جگہوں پر بزرگ شہریوں کے لیے سہولتیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ضعیف العمر شہریوں کے لیے ہر سال تہنیتی پروگرام ہوا کرتا تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال ہم نے کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.