ETV Bharat / state

APJ Abdul Kalam Toppers Awards 2023 کرناٹک کے ہونہار طلبا و طالبات کو اے پی جے عبدالکلام ٹاپرز ایوارڈز

فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے کہا کہ ادارہ فیلکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنز گذشتہ کئی برسوں سے اے پی جے عبد الکلام ٹاپرز ایوارڈز کا اہتمام کرتا آرہا ہے۔

ہونہار طلباء و طالبات کو اے پی جے عبدالکلام ٹاپرز ایوارڈز

author img

By

Published : May 29, 2023, 4:41 PM IST

ہونہار طلباء و طالبات کو اے پی جے عبدالکلام ٹاپرز ایوارڈز

بنگلور: ریاست کرناٹک کے بنگلور میں فیلکن تعلیمی ادارہ نے کمیونٹی کے ہونہار طلباء و طالبات کو اے پی جے عبدالکلام ٹاپرز ایوارڈز سے نوازا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے کہا کہ ادارہ فیلکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنز گذشتہ کئی برسوں سے اے پی جے عبد الکلام ٹاپرز ایوارڈز کا اہتمام کرتا آرہا ہے، جس کے تحت محنتی و کچھ کر گزرنے کی چاہت رکھنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

اے پی جے عبد الکلام کے اس ایوارڈز پروگرام میں حکومت کرناٹک ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری محمد محسن آئی اے ایس نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور ان ٹاپرز طلباء کو موٹیویٹ کیا اور ان میں جوش بھرتے ہوئے ان کی آگے کی زندگی کے لئے لائحہ عمل دیا۔ بتا دیں کہ فیلکن انسٹی ٹیوشنز گزشتہ کئی برسوں سے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ٹاپرز ایوارڈز کا انعقاد کرتا آرہا یے۔

یہ بھی پڑھیں: Falcon Institutions فیلکن انسٹی ٹیوشنز کے 100 طلبا کی پی یو امتحان میں شاندار کامیابی

عبد السبحان نے بتایا کہ اے پی جے عبد الکلام ایوارڈز پروگرام میں نہ صرف مسلم بلکہ ہندو و دیگر مذاہبِ کے طلبا و طلابات کو بھی ایوارڈز و اسکالرشپز دئے گئے اور اس کا واحد مقصد رہا کہ طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنی آگے کی زندگی میں بہتر کاگردگی کر سکیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ٹاپرز ایوارڈز کے تحت ریاست بھر سے کامیاب طلباء جنہوں نے 93 فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کیے ہیں انہیں مدعو کیا جاتا ہے اور ایوارڈس سے نوازا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز کے علاوہ کئی کامیاب طلباء کو اسکالرشپز بھی دئے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.