بنگلور: دسویں جماعت کے کامیاب طلباء، جنہوں نے اعلیٰ نمبرات حاصل کرکے اپنا لوہا منوایا ہے، کی حوصلہ افزائی کے لئے ریاست کی متعدد معروف سماجی و ملی تنظیموں نے متحدہ طور پر اعلان کیا کہ ان بچوں کو بتاریخ 5 جون 2022 کو بنگلور میں "اے پی جے عبد الکلام ایوارڈ" سے نوازا جائے گا۔ اس سلسلے میں آل انڈیا ملی کونسل کے قومی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مولانا سلیمان خان اور فالکن فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عبد السبحان نے کہا کہ چند مہینوں قبل فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے مسلم طالبات کو حجاب کے نام پر پست کرنے کی کوششیں رہیں لیکن ان چیلنجز کے باوجود بچوں نے نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔ APJ Abdul Kalam Awards for successful students in Bangalore
ان تنظیموں کی جانب سے طلباء و طالبات سے اپیل کی گئی کہ وہ ایک آن لائن فارم بھرتی کریں اور 5 جون کو منعقد کیے جانے والے ایوارڈ پروگرام میں مذکورہ ایوارڈس حاصل کریں۔ لہٰذا ایسے ہونہار و کامیاب بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سماجی و ملی تنظیمیں آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک، فالکن فاؤنڈیشن، کرول فاؤنڈیشن، دویہ جوتی، میریٹیوڈ، یوتھ فار چینج و دیگر کی جناب سے بتاریخ 5 جون 2022 کو دارالحکومت بنگلور میں اے پی جے عبد الکلام ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ ایوارڈس بلا لحاظ دین و مذہب سبھی ٹاپرز کو دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Hijab Student Stopped to Enter Exam Hall: بھوپال میں طالبہ کو حجاب کی وجہ امتحان ہال میں داخل ہونے سے روکا گیا
- Hijab Row Verdict: 'حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول'
Karnataka Business Awards: کرناٹک بزنیس ایوارڈ 2021 کا آغاز آج سے - Karnataka Hijab Row: حجاب پابندی کے دوران لڑکیوں کے تعلیمی کریئر خطرے میں