ETV Bharat / state

'گؤکشی قانون میں ترمیم کسان مخالف ہے'

کرناٹک میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت کی جانب سے پرزور کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ریاست کے موجودہ گؤکشی قانون کو مزید سخت بنایا جائے۔

گؤکشی قانون
گؤکشی قانون
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 7:24 AM IST

Updated : Jun 11, 2020, 4:07 PM IST

کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت ریاست کے موجودہ گؤکشی قانون کو مزید سخت بنانے کی تیاری کررہی ہے اور اس کے واضح اشارے بھی دیے جاچکے ہیں جس کے تحت صوبے میں جانوروں کے نہ صرف ذبیحہ بلکہ ناجائز نقل پر بھی پابندیاں عائد ہوگی۔

چند دنوں قبل کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوہان نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی گجرات میں نافذ سخت گؤکشی قانون کے طرز پر اسے کرناٹک میں بھی نافذ کریں گے۔

مسلم تنظیموں کی جانب سے موجودہ قانون میں ترمیم کی مخالفت

اس تعلق سے ای. ٹی. وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بینگلور شہر کے سرکردہ سماجی و سیاسی کارکنان نے بتایا کہ بی جے پی کے اس اقدام سے کسان معاشی طور پر بحران کا شکار ہوسکے ہیں اور بی جے پی گؤکشی قانون میں سختی لاکر مسلمانوں کو ہراساں کرنا چاہتی ہے۔

مسلم تنظیموں نے بھی اس قانون میں ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گؤکشی قانون کی ترمیم میں سختی کسان مخالف ہے گؤکشی قانون میں سختی لانا گویا کسانوں کو معاشی طور پر تباہ کرنا ہے۔

قابل غور ہے کہ چند برس قبل مودی حکومت کے دور اول میں ایسے قانون کی پیشکش کی گئی تھی تب بھی کرناٹک میں متعدد تنظیموں نے اس کے خلاف پرزور احتجاج کیا تھا۔

Last Updated : Jun 11, 2020, 4:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.