کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک رپورٹ کی بنیاد پر اینٹی کرپشن بیورو نے ان کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات معاملے میں آج پانچ مقامات پر تلاشی لی۔
اے سی بی نے آج کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کی رہائش گاہ کے علاوہ دیگر چار مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران دستاویزات و دیگر کاغذات کی جانچ کی جارہی ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر ضمیر احمد خان کو کانگریس کے سینئر رہنما سدارامیا کے قریبی سمجھا جاتا ہے۔