ETV Bharat / state

کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک اور غیرانسانی واقعہ پیش آیا، خاتون پر حملہ کرکے نیم برہنہ کردیا گیا - کرناٹک کے بیلگاوی

Another inhumane incident in Belagavi: Woman allegedly assaulted by stripping her ضلع بیلگاوی میں مبینہ طور پر ایک خاتون کو گھسیٹنے اور اُسے نیم برہنہ کرنے کا ایک اور غیرانسانی واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر خاتون کو ایک ہی دن دو بار نیم برہنہ کرکے اس کے ساتھ گالی گلوج کی گئی اور حملہ کیا گیا۔

کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک اور غیرانسانی واقعہ پیش آیا، خاتون پر حملہ کرکے نیم برہنہ کردیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 3:05 PM IST

بیلگاوی: ضلع بیلگاوی میں مبینہ طور پر ایک خاتون کو گھسیٹنے اور اُسے نیم برہنہ کرنے کا ایک اور غیرانسانی واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر خاتون کو ایک ہی دن دو بار نیم برہنہ کرکے اس کے ساتھ گالی گلوج کی گئی اور حملہ کیا گیا۔ دراصل یہ واقعہ گذشتہ سال 21 نومبر کو بیل ہونگلا تعلقہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا تھا، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے بیل ہونگلہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے گئی تاہم پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد متاثرہ خاتون نے ویمن کمیشن سے شکایت کی جس کے بعد کمیشن کی ہدایت پر 30 دسمبر کو بیل ہونگلہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی اور 6 خواتین سمیت 20 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں 20 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کیس کو بیلگاوی خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تاہم متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ابھی تک اس کیس میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرہ خاتون نے کہا کہ ’حملہ کرنے والے ملزمان نے ہمارے کھیت سے ملحقہ پائپ لائن بچھا رکھی تھی، جس کی وجہ سے ہمارے کھیت میں پانی داخل ہوگیا اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ میں نے اس کی شکایت محکمہ تعمیرات عامہ سے کی، شکایت کی بنیاد پر حکام نے پائپ لائن کو ہٹادیا، اس کے بعد 21 نومبر کو ملزمان کا مجھ سے جھگڑا ہوا۔ اس دوران انہوں نے مجھے نیم برہنہ کر کے کمرے میں بند کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ میرے بیگ سے میرے پیسے اور موبائل فون بھی چھین لیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے اٹھ کھڑی ہو، ایس سی آئی

متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اچانک 25 سے 30 لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا، انہوں نے میرے بال پکڑے اور مجھے گھسیٹا، مجھے لاتیں ماریں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جب میں پولیس اسٹیشن جانے کے لیے بس اسٹاپ پہنچی تو وہ لوگ مجھے وہاں سے گھسیٹ کر دوبارہ ایک کمرے میں لے گئے۔ پھر انھوں نے مجھ سے زبردستی کچھ کاغذات پر دستخط کرالئے اور شام کو مجھے وہاں سے چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد میں نے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا لیکن پولیس نے میری شکایت درج کرنے سے انکار کردیا‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.