کرناٹک میں پولیس نے اتوار کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایک اور لیڈر دادا پیر بیٹگیری کو ہبلی تشدد کیس Hubli Stone Pelting Case کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں 138 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Another AIMIM Leader Arrested in Hubli Violence Case
پتھراؤ کے واقعہ میں قصوروار پائے جانے کے بعد دادا پیر مفرور تھا۔ اس سے قبل اے آئی ایم آئی ایم کونسلر حسینبی نلوتواڑ کے شوہر محمد عارف اور عرفان نلوتواڑ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ 16 اپریل کی رات ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھیڑ نے اولڈ ہبلی پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا تھا اس حملے میں ایک انسپکٹر سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
یو این آئی