ETV Bharat / state

Karnataka Bandh: حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم تنظیموں کی جانب سے کرناٹک بند کا اعلان

حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے 17 مارچ کو کرناٹک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Karnataka Bandh on March 17

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 1:21 PM IST

Updated : Mar 16, 2022, 1:33 PM IST

ہائی کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں کرناٹک بند کا اعلان

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی پر ہائی کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اکابرین پر مشتمل امارت شریعت اور ملی و فلاحی ادارے، دانشوران، ذمہ داران مساجد و عمائدین ملت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے 17 مارچ کو کرناٹک بند کا اعلان کیا۔ Announced Karnataka Bandh on March 17

امیر شریعت نے مسلمانان ریاست سے اپیل کی ہے کہ اس بند میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنائیں تاکہ حکومت کو یہ بتایا جائے کہ مذہب پر عمل کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا ممکن ہے۔ Maulana Sagheer Ahmed Rashadi on Karnataka High Court

حجاب پر پابندی کے خلاف مسلم تنظیموں کی جانب سے کرناٹک بند کا اعلان

حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ 'حجاب پہننا اسلام میں ضروری عمل نہیں، لہذا ڈریس کوڈ کے متعلق حکومت کے آرڈر کو برقرار رکھا جائے۔'

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ریاست کرناٹک میں ایک بہت بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا جب اُڈپی کے ایک اسکول نے کلاس رومز کے اندر حجاب پر پابندی لگا دی تھی، جس سے لڑکیوں نے اس معاملے کو کرناٹک ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Hijab Row Reached Supreme Court: حجاب پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو سُپریم کورٹ میں چیلینج

عدالت نے 25 فروری کو اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس کے بعد سے احتجاج، الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

کم بتاریخ 15 مارچ کو جسٹس ریتو راج اوستھی، جسٹس کرشنا ایس دکشت اور جسٹس جے ایم خاضی پر مشتمل تین ججوں کی بنچ نے حجاب معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا۔

Last Updated : Mar 16, 2022, 1:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.