بنگلور: انجمن ترقی اردو کرناٹک کا ماننا ہے کہ حالانکہ جنوبی ہند میں سیکنڑوں کی تعداد میں اردو اسکولز اور بڑی تعداد میں اردو سے متعلق تنظیمیں ہیں، اس کے باوجود یہاں اردو زبان کی ترقی متوقع طور پر نہیں ہو پائی۔ اس سلسلے میں دارالحکومت بنگلور میں، انجمن ترقی اردو چیپٹر کرناٹک نے "جنوبی ہند میں اردو کی ابتدا، ارتقاء و مستقبل" کے عنوان پر بڑے پیمانے پر سمینار منعقد کرنے اعلان کیا ہے۔ national seminar to promote urdu in southern India
اس موقع پر بات کرتے ہوئے انجمن ترقی اردو کے صدر عبید اللہ شریف و کرناٹک اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین مبین منور نے بتایا کہ 'ماہ اگست میں منعقد کیے جانے والے اس سمینار میں ملک بھر سے ایکسپرٹس کی شرکت ہوگی۔ مذکورہ عنوان پر مباحثے ہوں گے اور اردو کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ Karnataka Urdu Academy Ex Chairman on Future of Urdu
اس سمینار میں ایس وی تیروپتی یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر ستار ساہر، مدراس یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر سید سجاد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر نسیم الدین فرید، پروفیسر سید فضل اللہ مکرم حیدرآباد، اسلم مرزا اورنگ آباد، ڈاکٹر یحییٰ نشیت، ڈاکٹر قاضی ضیا حیدرآباد، غضنفر اقبال گلبرگہ، عتیق احمد میسور، پروفیسر حمید الدین گلبرگہ شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
ان کے علاوہ پروفیسر مجید بیدار، ڈاکٹر راہی فدئی، ڈاکٹر بشیر ویلور، پروفیسر معین الدین جینا بڑے، ڈاکٹر پروفیسر احمد محفوظ دہلی، مولانا عمیر صدیقی ندوی اعظم گڑھ، پروفیسر شمس الہدا حیدرآباد، ڈاکٹر انیس صدیقی گلبرگہ، پروفیسر عبدالقدیر ناظم سرگرو، پروفیسر میم نون سعید، فاطمہ زہرہ، پروفیسر حلیمہ فردوس، پروفیسر علیم اللہ حسینی بیجاپور و دیگر کئی اہم ماہرین اردو اس سمینار میں شرکت کریں گے۔