بیدر: حج کمیٹی آف انڈیا کے حج2024 کے لئے فارم کے حاصل کرنے کے اعلان کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں کی کرناٹک میں حج کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔اس سلسلے میں ضلع بیدر میں واقع انجمن خادم الحجاج کی جانب سے چھ دسمبر دوپہر تین بجے دفتر خادم الحجاج کمیٹی بیدر میں حج فارم 2024 کی اجرا عمل میں ائے گی۔
انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے 2024 حج فارم کے داخلے سے متعلق اعلان کے بعد مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں بھی حج فارم کی اجراء عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس کے سبب چھ دسمبر دوپہر تین بجے دفتر خادم انجمن خادم بیدر میں حج فارم 2024 کی اجرا کی تقریب عمل میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلور کے عوام نے عالمی طاقتوں سے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا
سید منصور احمد قادری سیکرٹری انجمن خادم الحجاج نے عازمین حج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حج فارم 2024 کے داخلے کے لیے ہر سال کی طرح انجمن خادم الحجاج بیدر تمام تر تیاری کر لی ہے۔حج 2024 کو جانے والے تمام عازمین حج سے اپیل کی جاتی ہے کہ دفتر انجمن خادم الحجاج بیدر کہ حج فارم 2024 کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں۔