ETV Bharat / state

Anjuman Khadim Ul Hujjaj Bidar انجمن خادم الحجاج کی عازمین حج سے 20 مارچ تک کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی اپیل - کرناٹک میں بھی حج 2023

ضلع بیدر میں واقع ادارہ انجمن خادم الحجاج کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ حج 2023 کے لئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 20 مارچ ہے اور اس میں مزید توسیع ممکن نہیں ہے۔ جو لوگ اس سال سفر حج پر جانا چاہتے ہیں وہ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اندر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ Anjuman Khadim Ul Hujjaj Bidar

انجمن خادم الحجاج کی عازمین حج سے 20 مارچ تک کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 11:06 AM IST

انجمن خادم الحجاج کی عازمین حج سے 20 مارچ تک کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی اپیل

بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی حج 2023 کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کی آخری تاریخ 20 مارچ ہے۔ اس کی وجہ سے سفر حج سے متعلق سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہیں۔ لوگوں سے دراخواست دینے اور فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ سے قبل اس سلسلے میں تمام کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اسی درمیان ضلع بیدر میں واقع ادارہ انجمن خادم الحجاج کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہاکہ حج 2023 کے لئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ 20 مارچ ہے اس میں مزید توسیع ممکن نہیں ہے۔جو لوگ اس سال سفر حج پر جانا چاہتے ہیں وہ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اندر اس سلسلے میں اپنا سارا کام مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:journalist Shiv Sharanpa Vali: کرناٹک کے سینئر صحافی شیوشرنپا والی سے خصوصی بات چیت

انہوں نے کہاکہ 20 مارچ شام پانچ بجے یہ ویب سائٹ بند ہو جائے گی۔ اس سے پہلے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کرتے ہوئے اپنی درخواست دفتر انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر میں درخواست جمع کریں۔انجمن خادم الحجاج کمیٹی میں تمام تر انتظامات موجود ہیں الحمدللہ ہر سال حج پر جانے والے تقریبا تمام عازمین آج یہاں سے ہماری خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔گزشتہ پچیس برسوں سے انجمن خادم الحجاج حاجیوں کی خدمت میں مصروف ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کوویڈ کے منحوس دور میں بیدر کے عازمین حج کو حیدرآباد کے بجائے بینگلور سے روانہ کیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ بیدر کے عازمین حج پھر سے حیدرآباد سے روانہ ہوں گے۔حج کمیٹی کی جانب سے ڈرا رکھا جائے گا۔ اس ڈرا میں جتنے لوگ منتخب ہوں گے اتنے لوگوں کو اپنی پہلی قسط 81 ہزار 500 روپیے ادا کرنا ہے ۔اس کے 15 دن کے اندر ہی دوسری ایک لاکھ 70 ہزار روپے ادا کرنا ہے۔ اس طرح دو لاکھ 51 ہزار پانچ سو روپے ادا کرنے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا اپنی تیسری قسط کا اعلان کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.