ETV Bharat / state

کرناٹک میں خریدوفروخت کے پیچھے امت شاہ کا ہاتھ:گنڈوراؤ

کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس ۔جنتادل ایس کے اراکین اسمبلی کے استعفے پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے گنڈوراؤ نے امت شاہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔

author img

By

Published : Jul 19, 2019, 11:47 PM IST

دنیش گنڈو راؤ

ریاست کرناٹک میں ایچ ڈی کمار سوامی کی اتحادی حکومت میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ریاست کے کانگریس صدر دنیش گنڈو راؤ نے کانگریس اور جنتادل ایس اراکین اسمبلی کے استعفے کے پیچھے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس ۔جنتادل ایس کے اراکین اسمبلی کے استعفے پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے گنڈوراؤ نے امت شاہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ 'امت شاہ یہ سب ریاست میں آئینی بحران اور صدر راج نافذ کرنے کے ارادے سے کررہے ہیں'۔

گنڈ راؤ کے اس بیان کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن سی ٹی روی نے اسمبلی اسپیکر سے درخواست کی کہ' ایوان میں امت شاہ پر جو تبصرہ کیا گیا ہے اسے ایوان کی کارروائی سے خارج کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'کانگریس کے رکن بے بنیاد الزام لگارہے ہیں'۔

اس دوران کانگریس اور اپوزیشن کے ارکان کے ایک دوسرے کے سامنے آنے پر اسپیکر کے آر رمیش کمارنے مداخلت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایوان کی کارروائی دیکھیں گے اور شاہ کے خلاف کیے گے تبصرے کو کارروائی سے نکلوادیں گے ۔

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.