بنگلورو: ریاست کرناٹک میں حکمراں جماعت کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی کے درمیان بجلی چوری کو لے کر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سی ایم کے بیٹے یتیندرہ پر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے کہا کہ کمار سوامی الیکٹر یسٹی چوری کے مسئلے پر پردہ ڈالنے نے کے لیے یتیندرہ کو بے بنیاد معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کمار سوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جن پر دیوالی کے موقعے پر جے پی نگر میں اپنے گھر کو روشن کرنے کے لیے بجلی کے کھمبے سے غیر قانونی طور پر بجلی کھینچنے کا الزام تھا۔ جے نگر کے بنگلورو الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (بیسکوم) ویجیلنس پولیس اسٹیشن میں شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ان پر 68 ہزار روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی بھر پائی بھی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچویں سیرت النبی مقابلہ کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ
کانگریس نے کمارسوامی پر بجلی چوری کا الزام لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسے اجاگر کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا اور ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔ ویڈیو اور پوسٹس کے بعد بیس کام کے اہلکاروں نے کمار سوامی کے گھر کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کیا۔