ETV Bharat / state

Madrasas in Assam آسام میں تمام مدارس کو بند کردیا جائیگا، ہمانتا بسوا سرما

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ کہ آسام کو اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کی ضرورت ہے جو ریاست اور ملک کی خدمت کے لیے ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر پیشہ ور افراد بناتے ہیں نہ کہ آسام کو مدارس کی ضرورت ہے۔

ہمانتا بسوا سرما
ہمانتا بسوا سرما
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 9:11 PM IST

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما جو کہ ان دنوں کرناٹک کے دورہ پر ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ریاست کے تمام مدرسوں کو بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ نئے ہندوستان میں ان کی ضرورت نہیں ہے،جمعرات کی رات یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرما نے کہا کہ آسام کو اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی ضرورت ہے جو ریاست اور ملک کی خدمت کے لیے ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر پیشہ ور افراد بناتے ہیں نہ کہ آسام کو مدارس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں آسام سے آیا ہوں، جہاں ہر روز بنگلہ دیش سے لوگ آتے ہیں۔ ہماری ثقافت اور روایات کو اُن سے خطرہ لاحق ہے" انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں دہلی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران میں مجھ سے پوچھا گیا کہ 600 مدارس کو بند کرنے کا میرا کیا ارادہ ہے؟ میں نے کہا کہ میں نے 600 کو بند کر دیا ہے، لیکن میرا ارادہ تمام مدارس کو بند کرنے کا ہے۔ سرما نے کانگریس اور کمیونسٹوں پر تاریخ کو مسخ کرنے اور حقائق کو غلط طریقے سے پیش کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کانگریس کو ’’نئے مغل‘‘ کا نام بھی دیا-

انہوں نے کہاکہ اس ملک میں بڑی تعداد میں ایسے لوگ ہیں جو فخر کے ساتھ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں یا عیسائی، آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ایسے لوگ بھی ہوں جو خود کو فخر سے ہندوں کہ سکیں۔انہوں مغل حکمرانوں کا موازنہ اپوزیشن پارٹی کانگریس سے کیا،انہوں نے کہا کہ پہلے مغلوں نے ہندوستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی،اور اب یہ کام کانگریس کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Assam CM On Hijab Row: 'قرآن مجید میں حجاب کے بجائے تعلیم پر زیادہ توجہ دی گئی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.