جلسہ کے مہمان خصوصی اور آل نڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا :'الیکشن کا عمل بہت اہم ہوتا ہے، اس سے حکومتیں بنتی ہیں اور گرتی ہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا:' ہم اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں، غریبوں کا استحصال کرنے والی ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھیں'۔
خالد سیف اللہ نے کہا:' جو لوگ ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھیں اور اسے معاشی اعتبار سے آگے بڑھائیں ہر طبقے کو تحفظ فراہم کرائے ایسی طاقتوں کو آپ ووٹ دیکرآگے بڑھائیں'۔
یہ اجلاس آل انڈیا ملی کونسل ریاست کرناٹکا یونٹ کی جانب منعقد ہوا تھا۔
علماء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی جمہوریت کو پیش خطرہ کو دور کرنے کے لیے یہ اشد ضروری ہے کہ ہم سیکولر طاقتوں کا ساتھ دیں اور فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیں اور یہ ہمارے ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ممکن ہے۔