گلبرگہ: گلبرگہ شہر میں درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے 619واں عرس شریف کے موقع پر کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح ڈاکٹر سید خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ،اور ریاستی وزیر مونسپل ایڈمنسٹریشن وحج جنابرحیمخانصاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سید خسرو حسینی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ہر عرس اور جاترا میں نمائش یا میلہ لگایا جاتا ہے۔ جہاں پر لوگ دور دراز سے اپنی اپنی مصنوعات کو فروخت کے لئے لاتے ہیں ۔اسی طرح ہر سال یہاں پر بھی حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے عرس مبارک کے موقع پر بھی نمائشی میلہ لگایا جاتا ہے ۔جس میں ملک بھر سے کاروباری حضرات یہاں پر دکانیں لگاتے ہیں۔
یہاں پر کئ مسلم کلچرس کے چیزیں اور مذہبی کتابیں اور دیگر چیزوں کے دوکانیں لگائے جاتے ہیں ۔یہاں پر آنے والے زائرین بصد عقیدت گھروں کے لئے کئ سارے چیزیں خریدکر لے جاتے ہیں۔ صنعتی نمائش کی یہ روایت کافی قدیم ہے ۔اور یہاں سے لوگ آج بھی ملک بھر سے لائی گئی مصنوعات کو خرید کر اپنے گھروں کو بھد عقیدت خلوص لے جاتے ہیں ۔۔اور حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی دہلی سے قلدآبادتک کے سفر اور وہاں سے گلبرگہ آمد پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے عرس شریف کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کو واقف کروایا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے 44 برس دہلی میں حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی کے خلیفہ خاص کے طور پر گدی پر فائز رہے۔
80 برس کی عمر میں دہلی سے خلد آباد سے گلبرگہ شریف لائے۔ اس وقت گلبرگہ میں فیروز شاہ بہمنی کی حکومت تھی ۔جب فیروز شاہ بہمنی کو آپ کی خلد آباد آمد کا علم ہوا ۔ تو اس نے آپ کو گلبرگہ تشریف لانے کی درخواست کی۔جسے آپ نے قبول کیا۔حضرت خواجہ بندہ نواز نے 105 کتابیں تصنیف کیں ہیں ۔آپ کے بارگاہ سے امن محبت بھائی چارگی کا پیغام ملتا ہے ۔آج یہاں پر قومی ایکجہتی کی مثال دیکھنے کو ملتی ہے۔