بیدر : ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع کانگریس دفتر میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کے میڈیا انچارج پروفیسر گورو ولبھ نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری پر بات کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت 40 فیصد کمیشن وصول کر رہی ہے یہ میں نہیں کہہ رہا یہاں کے مقامی لوگ خود بر سر اقتدار حکومت پر الزام لگایا ہے۔ ریاست میں بی جے پی حکومت صرف مذہب اور ذات پات کے نام پر عوام کو تقسیم کر کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
پروفیسر گورو ولبھ نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی اقتدار میں آتے ہیں پانچ گرانٹی اسکیمز جس میں 200 یونٹ مفت بجلی، بے روزگار نوجوانوں کو تین ہزار روپے بے روزگاری الاؤنس، مفت دس کلو چاول اور تمام ریاست ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی اسکیم، مفت گیس سلینڈس تقسیم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے پاس میں کوئی بھی ترقیاتی کاموں کی فہرست نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ غیر ضروری ادھر ادھر کی باتیں کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election کرناٹک میں انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل
بی جے پی حکومت اگر ریاست میں کوئی کام کیا ہوتا تو یقینا اس کو لوگوں کے سامنے بتایا جا سکتا تھا لیکن افسوس کے انہوں نے اپنے وقت میں کوئی بھی کام نہیں کیا۔ بی جے پی صرف چالیس فیصد کمیشن کے لیے مشہور ہے یہ بات ریاست کرناٹک کا ہر بچہ بچہ جانتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف رشوت خور والی حکومت ہے اور دوسری طرف کانگریس پارٹی جو ترقی اور امن یکجہتی کی بات کرتی ہے جو ایک دوسرے کو عزت سمان دینے کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بیدر ضلع میں 6 اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ اس موقع پر پر کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔