اس موقع پر الامان ٹرسٹ کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ موٹیویشنل پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ڈی جے ہلی و کے جی ہلی سلمز علاقوں میں بسنے والے غریب خاندانوں کے با صلاحیت بچوں کی پڑھائی ان کے معاشی مسائل کی وجہ سے منقطع نہ ہو اور غربت کی وجہ سے ڈراپ آؤٹ نہ ہو۔
اس موقع پر اےسی پی سجاد خان نے بتایا کہ یہاں اس بات کو جاننے کی کوشش کی گئی کہ قوم کے غربت کے مارے باصلاحیت بچے آخر تعلیمی میدان میں پیچھے کیوں ہیں۔
اپنے خطاب میں ماہر تعلیم فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے بچوں کو سیکھ دی کہ وہ کیسے اونچے خواب دیکھیں اور ان کی تعبیر کے لیے جدوجہد کریں۔
اس پروگرام میں متعدد شخصیات و کامپیٹیٹیو ایکزامس میں کامیاب طلبا نے بچوں اور ان کے والدین کو خطاب کیا اور زندگی میں کامیابی اور بڑھنے اور ملک و ملت کی خدمت کرنے کی تلقین دی۔