ریاست کرناٹک کے گلبرگہ، بیدر، بیجاپور اور دیگر مقامات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔
گلبرگہ کے مغل گارڈن فنکشن ہال میں 'ملک بچاؤ، دستور بچاؤ' کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے خطاب کر تے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں:جنم سافٹ ویئر کا افتتاح
اویسی نے گلبرگہ کے مسلمانوں پر زور دیاکہ مجلس کو مضبوط کریں اور اپنی صفوں میں سے کسی اہل شخص کو قائد بنائیں تاکہ وہ ان کے مسائل کو حل کریں۔
خیال رہے کہ گلبرگہ ضلع عبدالرحیم مرچی کی قیادت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ضلعی شاخ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔